سرینگر:جموں کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر میں دو افراد کو ایک کتے کو مارنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے کلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سرینگر پولیس کے بیان کے مطابق سرینگر کے رعناواری علاقے میں دو شہریوں - گلزار احمد بیگ اور عدنان شاہ - نے ایک کتے کو ہلاک کیا ہے جس کے پاداش میں ان دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رعناواری علاقے میں اس واقعہ سے دو روز قبل ایک آوارہ کتے نے شہری کو زخمی کیا تھا۔
حراست میں لیے گئے افراد کو پولیس نےPrevention of Cruelty to Animals Actکے دفعات 429 اور سکشن 11 (1) زیر ایم آئی آر نمبر 29/ 2023 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دفعات رو سے ان پر جرمانہ یا پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے جانوروں خاص کر کتوں پر تشدد کرنے کا سنجیدہ نوٹس لینا شروع کیا ہے۔ امسال اپریل میں پولیس نے سرینگر کے بلوارڈ روڈ پر ایک شہری کو اُس گرفتار کیا تھا جب ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ کتے کو اپنے اسکوٹر سے باندھ کر دوڑا رہا تھا۔
سرینگر پولیس کی جانب سے ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا تب شروع ہوا جب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی نے سرینگر کا دورہ کیا اور انمل رائٹس کی پاسداری کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ سرینگر میں - ایس ایم سی کے مطابق - آوارہ کتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ اور آئے روز آوارہ کتوں کی جانب سے شہریوں کو کاٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔