سرینگر: سرینگر میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے نو منتخب مندوبین کی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں راہل گاندھی پر انڈین نیشنل کانگریس کے اگلے صدر کے طور پر پارٹی کی قیادت سنبھالنے پر زور دیا گیا۔ یہ قرارداد جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے پیش کی۔ قرارداد کی حمایت وانی نے کی جبکہ پارٹی لیڈران و کارکنان نے رائے پر اتفاق کرکے اسے منظور کر لیا۔JK Congress Resolution on Rahul Gandhi
Rahul Gandhi راہُل گاندھی کو کانگریس صدر منتخب کرنے پر اتفاق، سرینگر میں پارٹی کارکنوں کا اجلاس
جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے لیڈران و کارکنان نے منگل کو سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران راہل گاندھی کو انڈین نیشنل کانگریس کا نیا صدر منتخب کرنے کے حوالہ سے ایک ریزولیوشن کو متفقہ طور منظوری دے دی۔ JK Congress Passes Resolution for Rahul as President
قبل ازیں، رنجن نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کانگریس صدر کو جموں اور کشمیر سے نئے پی سی سی صدر اور اے آئی سی سی کے اراکین کو نامزد/ منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا۔ قرارداد کی توثیق وقار رسول نے کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سرینگر میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت پی آر او رنجیت رنجن، ممبر پارلیمنٹ، نے کی جبکہ اے آئی سی سی انچارج جے کے افیئرز، رجنی پاٹل، ممبر پارلیمنٹ بھی موجود تھی۔ JK Cong on Rahul Gandhi as INC Prez
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رنجن کا کہنا تھا کہ ’’کانگریس کا صدر کوئی بھی بنے ہم اس کا احترام کریں گے۔ پردیش کانگریس کے صدر نے قرارداد پیش کی ہے کہ راہل گاندھی کو صدر منتخب کیا جائے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ فی الوقت سونیا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کی قائم مقام صدر ہیں۔