اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار سرکاری زبانوں میں نصاب کا ترجمہ شروع - اردو نیوز

وینا پنڈتا نے تدریسی شعبے کے نصاب کو چار سرکاری زبانوں میں ترجمہ کاری کی پہل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان میں علم کا حصول آسان ہے اور بچے مقامی زبان میں پڑھائے گئے اسباق کو فوری طور سمجھ لیتے ہیں۔

چار سرکاری زبانوں میں نصاب کا ترجمہ شروع
چار سرکاری زبانوں میں نصاب کا ترجمہ شروع

By

Published : Feb 15, 2021, 9:14 PM IST

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے آج دو روزہ ورکشاپ منعقد کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تیسری جماعت سے پانچویں جماعت تک کے ماحولیاتی مطالعہ، اوّل سے پانچویں جماعت تک کی ریاضی کی نصابی کتب کا اردو، ڈوگری، کشمیری، ہندی میں ترجمہ کرنے کے کام کو شروع کرنا ہے۔
چیئرپرسن وینا پنڈتا نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور سیکرٹری جے کے بی او ایس ای منیشا سرین نے پروگرام کی صدارت کی۔

چار سرکاری زبانوں میں نصاب کا ترجمہ شروع
چیئرپرسن نے تدریسی شعبے کے نصاب کو چار سرکاری زبانوں میں ترجمہ کاری کی پہل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مادری زبان میں علم کا حصول آسان ہے اور بچے مقامی زبان میں پڑھائے گئے اسباق کو فوری طور سمجھ لیتے ہیں۔اس موقعہ پر سیکرٹری جے کے بوس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر اکاڈیمکس، جوائنٹ سیکرٹری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جموں کے چوبیس اور کشمیر کے 33 ماہر ترجمہ کاروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details