اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جے کے بینک کی شاخ پانچ روز کے لیے بند - عالمی وبا سے مثبت

9ملازمین کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد جے کے بینک کی شاخ کو پانچ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: جے کے بینک کی شاخ پانچ روز کے لیے بند
کورونا وائرس: جے کے بینک کی شاخ پانچ روز کے لیے بند

By

Published : Apr 24, 2021, 2:04 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے متعدد مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر بینک کی قمروای شاخ کو پانچ دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’گزشتہ شب جموں و کشمیر بینک کی قمروای شاخ میں کام کر رہے 9 ملازمین عالمی وبا سے مثبت پائے گئے تھے۔ جس کے بعد سرینگر کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے صدر کی ہدایت پر شاخ کو پانچ دن کے لیے بند کر دیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت افراد کے رشتہ داروں کو آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details