جموں وکشمیر بینک کو تیسری سہ ماہی میں 65 کروڑ کی آمدنی
جموں وکشمیر بینک کی مالی حصولیابوں کے سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں چئیرمین آر کے چبھر نے بتایا کہ بینک اس مجموعی ترقی سے بہتر اور مضبوط بنیاد ڈال کر نہ صرف جموں وکشمیر کی معیشت میں اہم رول ادا کیا بلکہ لوگوں کو بھی مالی لحاظ سے مضبوط بنانے میں اپنا اہم فرض ادا کیا۔
جموں و کشمیر بینک نے رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں خالی سود آمدنی میں 32.84 فیصد کے ساتھ 65.94 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران یہ آمدنی 49.64 کروڑ روپے تھی۔
بینک کی مجموعی سود آمدن میں 15 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے جو کہ 1005.13 کروڑ روپے ہیں جبکہ یہ اعداد شمار گزشتہ برس 874.65 کروڑ تک ہی سمٹ کے رہ گئی تھی۔ ادھر دیگر ذرائع سے بھی بینک کو دوگنے سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران بینک کے نیٹ انٹرسٹ مارجن یعنی این آئی ایم میں اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی مجموعی آمدنی 3.68 فیصد سے بڑھکر 3.88 فیصد درج کی گئی ہے۔
جموں وکشمیر بینک کی مالی حصولیابوں کے سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں چئیرمین آر کے چبھر نے بتایا کہ بینک اس مجموعی ترقی سے بہتر اور مضبوط بنیاد ڈال کر نہ صرف جموں وکشمیر کی معیشت میں اہم رول ادا کیا بلکہ لوگوں کو بھی مالی لحاظ سے مضبوط بنانے میں اپنا اہم فرض ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط سوچ اور عمل کی وجہ سے بینک نے کووڈ 19 وبائی بیماری کے باوجود بھی اپنے اثاثوں کی مناسب دیکھ بھال کرتے ہوئے غیر منافع قرضوں کی ترسیل میں پچھلے برس میں 73.30 سے بڑھ کر 83.67 فیصد بینکینگ انڈسٹری میں سب سے عمدہ کام کیا ہے۔