سرینگر: جموں و کشمیر بینک صارفین کی شکایت ہے کہ بینک میں سافٹ ویئر اپگریڈ سے بینک کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے جس سے ان کے مالی معاملات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ JK Bank Services Hit, Customers face Difficulties بنک کی آن لائن ایپ ایم پے (MPay) سمیت دیگر سہولیات گذشتہ کئی ہفتوں سے ٹھپ ہیں، تاہم بینک کے افسران کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے آن لائن نظام اور سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے سبب صارفین کو دقتوں کا سامنا ہے۔
JK Bank Services Hit By System Glitch: جے کے بینک صارفین اپگریڈیشن سے نالاں - جموں و کشمیر بینک صارفین
جموں و کشمیر بینک میں سافٹ ویئر اپگریڈیشن کے عمل سے بینک شاخوں میں کام کاج متاثر ہونے کے سبب صارفین کو دقتوں کا سامنا JK Bank Software Upgrade, Customers Face Difficulties کرنا پڑ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے بات کرتے ہوئے جے کے بینک صارفین کا کہنا ہے کہ ’’چونکہ آج کل کے دور میں آن لائن طریقہ کار سے ہی زیادہ تر پیسوں کا لین دین کیا جا رہا ہے، تاہم بینک کا آن لائن نظام متاثر رہنے سے صارفین کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔‘‘ صارفین نے بینک حکام سے اپریڈیشن کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ JK Bank Customers Fume As Many Bank Services Hit due to upgradation
صارفین کا کہنا ہے کہ ’’ہر ہفتے جمعہ اور ویک اینڈز کے دوران آن لائن نظام میں تکنیکی خرابی رہتی ہے اور عموما ہفتے کے آخر میں لوگ سیر و تفریح کے لیے جاتے ہیں اور آن لائن ںظام متاثر رہنے سے لین دین کے معاملات میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔‘‘ وہیں جے کے بینک کے عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ نئے ’عوام دوست سافٹ ویئر‘ کی تنصیب کے پیش نظر جموں و کشمیر بینک کی تمام شاخوں میں لین دین اور دیگر کام کاج متاثر ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بینک عملہ کی جانب سے خدمات کو بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے اور جلد ہی خدمات کو بحال کیا جائے گا۔ JK Bank Customers face Difficulties