اردو

urdu

ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Harbouring Militants: عوام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے گریز کریں: الطاف بخاری - سابق وزیر الطاف بخاری

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے وادیٔ کشمیر کے لوگوں سے عسکریت پسندوں کو اپنے گھروں میں پناہ دینے سے گریز کرنے کی تلقین کی Altaf Bukhari on Harbouring Militants کیونکہ ’’اس سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘

عوام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے گریز کرے: الطاف بخاری
عوام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے گریز کرے: الطاف بخاری

By

Published : Apr 12, 2022, 4:22 PM IST

سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ ’’عسکریت پسندی کی وجہ سے وادیٔ کشمیر میں کشمیری ہی مارا جارہا ہے چاہے وہ پولیس اہلکار، عام شہری ہو یا عسکریت پسند۔‘‘ Altaf Bukhari on Harbouring Militants۔ الطاف بخاری نے کہا کہ ’’لوگ عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے لوگوں کا مالی نقصان ہورہا ہے اور جانی نقصان بھی۔‘‘

عوام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے گریز کرے: الطاف بخاری

انہوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ کیا وہ پولیس کی جانب سے ان مکانات کو ضبط کرنے کی تائید کرتے ہیں جن میں عسکریت پسند پناہ لیتے ہیں۔؟ Kashmir Militancy۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر پولیس گزشتہ مہینوں سے ان مکانات کو ضبط کر رہی ہے جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم آرائیاں پیش آرہی ہیں جب کہ مالک مکان پر بھی مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ Altaf Bukhari on Stone Pelting۔ انہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں پتھر بازی تقریباً ختم ہوگئی ہے اور اس کی وجہ ہے کہ نوجوانوں نے پتھر بازی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے تاہم پولیس اس کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ انہوں نے حالات کو قابو میں رکھا ہے تو نوجوانوں کی طرف سے پتھر بازی ترک کرنے پر نوجوانوں کی سراہنا کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ ‘‘ Altaf Bukhari on Slapping PSA on Kashmiri Youth۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ جس طرح سے پولیس نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور دیگر سخت قوانین کے تحت جیلوں میں قید کر رہی ہے اس سے نوجوانوں کی دوری سسٹم سے مزید بڑھ جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details