سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے جی 20 میٹنگ کی میزبانی کے لئے انتظامات کرنے کی تیاریاں شروع کی ہے ۔ اس ضمن میں آج انتظامیہ نے طبی سہولیات کے لیے یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے کے مطابق فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی کی گئی۔
G20 Event in JK جی 20 اجلاس کیلئے ہیلتھ کمیٹی تشکیل - J K to host G 20 summit
جموں کشمیر انتظامیہ نے جی 20 میٹنگ کی میزبانی کے لئے پانچ رکنی یونین ٹیریٹری لیول ہیلتھ کمیٹی تشکیل دی ہے۔واضح رہے کہ یہ کمیٹی مرکزی کی دیگر جی 20 ہیلتھ کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کرکے جی ٹوینٹی پروگرام کے دوران طبی سہولیات دستیاب رکھے گی۔
اس کمیٹی میں ممبران ایڈیشنل سیکرٹری سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم، انتظامی سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جی ٹوینٹی ورکنگ گروپس کے نمائندے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:J K to host G-20 summit سرینگر بھی جی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کرے گا، صوبائی کمشنر پی کے پولے
واضح رہے کہ بھارت امسال جی 20 کی میزبانی کررہا ہے جس کی متعدد میٹنگز و پروگرام مختلف شہروں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔بھارت نے گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس دوران جی ٹوینٹی کے اجلاس و میٹنگز کے لئے تیاریاں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جی 20 بین الاقوامی ممالک کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنج جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر گفت و شنید کرتے ہیں۔