سرینگر:جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والی خواتین ہیلپرز اور ورکرز کے نام تبدیل کر کے ان کو ’’سنگینیز‘‘ اور ’’سہایکاس‘‘ رکھا ہے جب کہ ان کے لئے نئی بھرتی پالیسی بھی نافذ کی گئی ہے۔ ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں اِنتظامی کونسل نے اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کو فعال بنانے کے لئے آنگن واڑی ہیلپرز اور ورکرز کے لئے تعلیمی حد، تقرری اور چھٹی کے لئے نئی ہیومن ریسورس پالیسی کو منظوری دی۔ LG Admin Approves HR Policy for Anganwadi workers
اس میٹنگ ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا بھی موجود تھے۔ اس ہیومن ریسورس پالیسی کے مطابق ڈومیسائل، انتخابی وارڈ (پنچایت اور مونسپل)، عمر اور تعلیم کو لازمی رکھا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق آنگن واڑی ورکرز کے لئے تعلیمی حد بارہویں سے گریجویشن رکھی گئی ہے اور ہیلپرز کے لئے دسویں اور بارہویں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ Anganwadi Workers Helpers renamed