سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے سبھی محکمہ جات کے انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کی خالی اسامیوں کی فہرست 15 جنوری تک پبلک سروس کمیشن اور جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کو روانہ کریں۔ سرکار نے محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کی توجہ جموں وکشمیر سیول سروس ضابطہ 2005 کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ایسے میں ہر سال 15 جنوری تک اسامیوں کو بھرتی کرنے کے لیے متعلقہ بورڈز کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تاہم مشترکہ مسابقتی خدمات کے تحت خالی اسامیوں کو موجودہ طریقہ کار کے مطابق ہی جاری رہے گا۔
حکومت نے کہا ہے کہ نان گیزیٹیڈ یا درجہ چہارم (ملازمین) کی منتقل کی جانے والی اسامیوں کی تجویز محکمہ خزانہ کو منظوری کے لئے بھیجا جائے۔ ایسے میں تمام محکمہ جات ایک نوڈل افسر کو نامزد کریں گے جو اسپیشل اور ایڈیشنل سیکریٹری کے درجے کے نیچے نہ ہوا ہے۔ ایسے نوڈل افسروں کی تفصیلات نوٹفیکیشن کے جاری ہونے کے 7 دنوں کے اندر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کی جائیں۔