اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aamir Magray's Exhumation : عامر ماگرے کی قبر کشائی، انتظامیہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی

عدالت عالیہ نے 27 مئی کو جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ ’’مزید تاخیر کے بغیر‘‘ تدفین کے لیے میت کو آبائی گاؤں رام بن پہنچانے کے لیے مناسب انتظامات کرے، تاہم جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے احکامات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

1
1

By

Published : Jun 3, 2022, 12:29 PM IST

لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ نے ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کی جانب سے عامر لطیف ماگرے کی قبر کشائی اور باقیات کو لواحقین کے سپرد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، JK Admin to challenge High Court Decision on Aamir Magray's Exhumationعامر ماگرے گزشتہ سال سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ایک متنازعہ تصادم آرائی کے دوران ہلاک کیے جانے والے چار افراد میں سے ایک ہے۔

عامر کے والد محمد لطیف ماگرے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے 27 مئی کو جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ ’’مزید تاخیر کے بغیر‘‘ تدفین کے لیے میت کو آبائی گاؤں رام بن پہنچانے کے لیے مناسب انتظامات کرے۔ Hyderpora fake encounterوہیں جموں و کشمیرانتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ’’انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپیل دائر کرنے کے لئے 90 دن کا وقت ہوتا ہے اور ہم بہت جلد ہی درخواست داخل کر دیں گے۔‘‘

عدالت نے انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ عامر کی لاش کو رام بن ضلع کے تحصیل گول علاقے کے آبائی گاؤں ٹھٹھرکا سیری پورہ تک لے جانے کے لیے مناسب انتظامات کرے۔ High Court Decision on Aamir Magray's Exhumationدریں اثناء گزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ احکامات Mehbooba Mufti on Amir Magray’s exhumation کے باوجود عامر ماگرے کی باقیات کو لواحقین کے سپرد نہ کیے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی سخت تنقید کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details