سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے رشوت خوری کے الزام کے تحت ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ محکمے کے نو ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ایک حکمانے کے مطابق ان ملازمین کو جموں و کشمیر سیول سروس ریگولیشن کے دفعہ 226 (C) کے تحت رشوت خوری کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان ملازمین کے خلاف رشوت خوری، غیر قانونی تجاوزات کی تعمیرات میں ملوث، فرضی بلز پاس کرنا اور غیر قانونی تقرریوں جیسے جرائم ملوث پائے گئے ہیں۔ Housing Urban Development Dept Employees Terminated
حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 226 (c) کے مطابق سرکار کو یہ اختیارات ہیں کہ وہ ان ملازمین کو برطرف کرے جن کو "ڈیڈ ووڈ" قرار دیا گیا ہو اور وہ ملازم بائیس برس کی سروس مکمل کی ہو یا عمر میں 48 برس کو پہنچ چکے ہوں۔ ان ملازمین میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے معراج الدین بوجھا شامل ہیں۔ معراج الدین بوجھا کو اس سے قبل انسداد رشوت خوری کی ٹیم نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ معراج الدین بوجھا طویل عرصے سے سرینگر کے معروف زیارت دستگیر صاحب (سرائے بالا، امیراکدل) کی منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔ Govt Employees Terminated from Services