اردو

urdu

ETV Bharat / state

Constitution Day Celebration جموں و کشمیر انتظامیہ نے یومِ آئین منانے کی ہدایت دی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے نے صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں، سرکاری محکموں اور کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ 26 نومبر یوم آئین منانے کے لیے اپنے دفاتر و مقامات پر بھارتی آئین کی تمہید (Preamble of Indian Constitution) پڑھنے سے متعلق تقاریب کا انعقاد کریں۔Constitution Day Celebration

JK Admin orders celebration of Constitution Day
JK Admin orders celebration of Constitution Day

By

Published : Nov 23, 2022, 8:34 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں 26 نومبر کو 'یوم آئین' منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔Constitution Day Celebration in kashmi

انتظامیہ کے ایک حکم نانے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، پبلک سکیورٹی انڈرٹینکگ، پنچایتی و بلدیاتی اداروں میں اس روز آئین کا پریمبل پڑھنے کی پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔programmes for constitution days in kashmir

JK Admin orders celebration of Constitution Day
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر سنہ 1949 کو کانسٹچونٹ اسمبلی آف انڈیا نے آئین کو منظور کرکے 26 جنوری 1950 کو اسے ملک میں لاگو کیا۔
JK Admin orders celebration of Constitution Day
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس روز کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر ہر شہری پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اس روز اس دن کو منائے۔

یہ بھی پڑھیں:Constitution Day: بھارت کا آج 72واں یوم دستور

حکمنانے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 26 نومبر کو صبح 11 بجے اس سلسلے میں تقاریب کا انعقاد ہوگا تو اسی طرز پر جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں بھی ایسے ہی تقاریب منعقد کی جائے۔حکمنامے کے مطابق اس روز آئین پر پروگرام منعقد کئے جائے اور مختلف پلیٹ فارمز پر آئین کی بالادستی اور اسکی اہمیت پر بحث و مباحثے اور ٹاک شوز کا احتمام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details