اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu-Srinagar Highway: جموں سری نگر شاہراہ کی بحالی کا کام جاری - Srinagar highway shut for third day

سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے۔ تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھیال، کیفیٹیریا موڑ اور مہاڑ، رام بن میں سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مزید کئی گھنٹے بحالی میں لگ سکتے ہیں۔ Jammu-Srinagar Highway Remains Shut For Third Day After Landslides

جموں سری نگر شاہراہ مسلسل تیسرے روزبھی بند
جموں سری نگر شاہراہ مسلسل تیسرے روزبھی بند

By

Published : Feb 11, 2023, 2:25 PM IST

شاہراہ مسلسل تیسرے روزبھی بند، بحالی کا کام جاری

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے۔ تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ پنتھیال، کیفیٹیریا موڑ اور مہاڑ، رام بن میں سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مزید کئی گھنٹے بحالی میں لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہرہ کی بحالی کی صورت میں صرف درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت ہو گی۔ اسی دوران ضلع رام بن کے مختلف مقامات پر جمعرات کی شام سے 1000 سے زیادہ مسافر اور مال بردار کے ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ جب کہ ضلع انتظامیہ رام بن نے درماندہ مسافروں کو کھانا فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:snowfall in Valley وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع

ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن، بانہال سیکٹر میں پنتھیال کے مقام پر بدھ کی دیر شام پھر مٹی کے تودے گر نے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جوا ب تھم گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہرہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کرنے کے لئے مزدوروں کے علاوہ مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، جیسے ہی شاہرہ آمد ورفت کے قابل ہو جائے گی۔ درماندہ گاڑیوں کو نکالا جائے گا۔ ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ خراب موسمی صور تحال کے پیش نظر شاہراہ پر سفر کا منصوبہ نہ بنائیں۔ ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ۔ لیہہ شاہرہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع ونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details