بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے تشکیل کردہ ایک کمیٹی نے دارالحکومت جموں و سرینگر میں سبز پٹاخے (ماحول دوست پٹاخے) کے استعمال کی سفارش کی ہے، تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاستی ایگزیکیوٹیو کمیٹی نے جموں اور سرینگر میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کے لیے ہدایات جاری کی ہیں اور صرف سبز پٹاخے کے استعمال کی سفارش کی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جموں اور سرینگر کے شہروں میں صرف سبز پٹاخوں کو فروخت کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ تہواروں کے دوران سبز پٹاخوں کو پھوڑنے اور ان کے استعمال صرف دو گھنٹے تک ہی محدود رہے گا۔