اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK School Class 10th Result جموں و کشمیرمیں دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر ڈویژن کے سالانہ 10ویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں 79 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ JKBose Class 10th Result Out

جموں و کشمیر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان
جموں و کشمیر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

By

Published : Jun 19, 2023, 4:40 PM IST

Updated : Jun 19, 2023, 5:10 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کی سہ پہر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں 79 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ لڑکیوں کی پاس شرح لڑکوں کے مقابلے زیادہ رہی۔ سالانہ امتحان میں مجموعی طور 79 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں لڑکوں کی کامیاب شرح 78.23 فیصد رہی جبکہ طالبات کی پاس شرح 81.23 فیصد رہی۔ پیر کی دوپہر سوشل میڈیا پر دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر رہی۔ جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف واکناف میں امیدوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگے بیٹھے تھے۔ ایسے میں اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

واضح رہے حال ہی میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج بھی ظاہر کئے گئے۔ جس میں 65 فیصد امیدوار کامیابی سے سرفراز ہوئے ۔ یہ امتحانات فروری اور مارچ مہینوں میں منعقد کئے گئے تھے اور پہلی بار کشمیر ڈویژن میں مارچ سیشن میں امتحانات منعقد کئے گئے۔ اس سے قبل کشمیر میں سالانہ امتحانات اکتوبر اور نومبر مہینوں میں منعقد ہوتے تھے جس کے بعد سرمائی تعطیلات کیلئے اسکول بند کئے جاتے تھے۔ بورڈ حکام نے مارچ سیشن کا اطلاق اسلئے کیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے طلبہ کو بھی ملکی سطح کے میٹرک کے طلبہ کے برابر لایا جائے اور تعلیمی سیشن میں مماثلے قائم کی جائے۔

میٹرک نتائج کے بارے میں اگرچہ عمومی طور طلبہ کی کارکردگی کی سراہنا کی جارہی ہے تاہم ای ٹی وی بھارت کو بعض والدین نے بتایا کہ انہیں محسوس ہورہا ہے کہ پرچوں کی جانچ پیشہ وارانہ طور ہونے کے بجائے عجلت میں کی گئی ہے۔ انکے مطابق اس طرز عمل سے امتحانات کا تقدس متاثر ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2023, 5:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details