سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹریٹری میں ماحول و آبادی کے ارد گرد کو گندگی اور غلاظت سے صاف رکھنے کی عوام کو تلقین کی۔ منوج سنہا نے اتوار کو سرینگر کے جھیل ڈل سے ’’سوچھتا ہی سویا‘‘ صفائی مہم کا آغاز کیا۔ ایل جی کے ساتھ جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور صوبہ کشمیر کے کمشنر وجے کمار بدھوری بھی تھے۔
جموں کشمیر میں ملک کے ساتھ دو اکتوبر یعنی گاندھی جیانتی پر ’’سوچتا ہی سیوا‘‘ کے تحت ہر ضلع میں انتظامیہ کے افسران صفائی مہم انجام دے رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد یونین ٹریٹری کے عوام میں ماحول اور اردگرد کو صاف رکھنے پر زور دینا ہے۔ منوج سنہا نے اس تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’یہ عوام کو اپنے ارد گرد کا ماحول، دریا، نہروں اور پانی کے دیگر ذخائر کو غلاظت سے صاف رکھنا چاہئے۔‘‘