اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں' - ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا: 'جب سے ملک میں نریندر مودی کی حکومت آئی ہے کئی ایسی سکیمیں نافذ کی گئی ہیں جن کی وجہ سے کھیل کود کی سرگرمیوں کو کافی فروغ ملا ہے۔ جموں و کشمیر خوش قسمت ہے کیونکہ اس کو وزیر اعظم کے خصوصی فنڈ سے کھیل کود کے انفراسٹرکچر کے لئے دو سو کروڑ روپے ملے ہیں'۔

jammu and kashmir's youth are talented: Manoj sinha
'جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں'

By

Published : Sep 12, 2020, 9:19 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہیں اگر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو یہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو منعقدہ ایک آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کے دوران وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندرا سنگھ اور مرکزی وزیر مملکت برائے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کرن رجیجو نے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں تعمیر ہونے والے ارون جیٹلی میموریل سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔

منوج سنہا نے کہا: 'جب سے ملک میں نریندر مودی جی کی سرکار آئی ہے کئی ایسی سکیمیں نافذ کی گئی ہیں جن کی وجہ سے کھیل کود کی سرگرمیوں کو کافی فروغ ملا ہے۔ جموں و کشمیر خوش قسمت ہے کیونکہ اس کو وزیر اعظم کے خصوصی فنڈ سے کھیل کود کے انفراسٹرکچر کے لئے دو سو کروڑ روپے ملے ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'آج 60 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے جس سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: 'آنے والے دنوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے مستقبل کو بدلنے میں کھیل کود ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہیں اگر مواقع فراہم کئے جائیں گے تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'اُمید ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنا تعاون دیتی رہے گی کیونکہ اس خطے کو مرکزی حکومت کے مدد کی زیادہ ہی ضرورت ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارون جیٹلی جی شفافیت میں زیادہ یقین رکھتے تھے اور اگر ہم شفافیت کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں تو وہ ارون جیٹلی جی کے لئے سب سے بڑا خراج عقیدت ہوگا۔

بین الاقوامی سطح کا یہ سپورٹس کمپلیکس سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما آنجہانی ارون جیٹلی کے نام وقف کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ آنجہانی ارون جیٹلی، جن کا انتقال سال گزشتہ 24 اگست کو ہوا تھا، کو ہیرا نگر جو ان کی بیوی کا آبائی وطن ہے، کے ساتھ گہرا لگاؤ تھا۔

آنجہانی ارون جیٹلی کی زوجہ سنگیتا جیٹلی جموں و کشمیر کے نامور کانگریس رہنما گرداری لال ڈوگرہ کی صاحبزادی ہیں۔

ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس تیار ہوتے ہی یہاں کھیل سرگرمیاں شروع ہوں گی جن میں سرحدی علاقوں کے کھلاڑی بھی حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details