اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھند کی گرفت میں کشمیر، وادی بھر میں منفی درجہ حرارت درج - jk Weather report

محکمے موسمیات کے مطابق، شوپیاں میں آج رات کا درج حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں پارہ منفی 4.3 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 11:12 AM IST

Updated : Dec 25, 2023, 11:45 AM IST

دھند کی گرفت میں کشمیر

سرینگر(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی میں جہاں آج رات کا درج حرارت منفی 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں صبح سے شہر میں دھند کی وجہ سے وزابلیٹی کافی کم دیکھی گئی۔ اور جس وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے سے پروازیں بھی متاثر ہوئی۔

محکمے موسمیات کے مطابق، شوپیاں میں آج رات کا درج حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اننت ناگ میں پارہ منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں پارہ منفی 4.3 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں پارہ منفی 2.6 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ کپواڑہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 3.0 اور منفی 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح برامُلہ میں شبنا درج حرارت منفی 3.5 جب کہ کولگام میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، پہلگام سرد ترین مقام

برفباری کے باعث سنتھن مرگن ٹاپ رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند
وہیں صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بھدیروہ میں سب سے کم 2.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 8.1 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 7.5 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 5.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد رام بن میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجہ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لہہ میں منفی 6.8 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 7.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

Last Updated : Dec 25, 2023, 11:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details