اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2023, 10:31 AM IST

Updated : Feb 2, 2023, 12:00 PM IST

ETV Bharat / state

Kashmiri Traders on Budget مرکزی بجٹ سے تاجر طبقہ مایوس، محمد یاسین خان

مرکزی سرکار کی جانب سے اعلان کیے گیے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان نے بتایا کہ تاجر کیمونٹی اس بجٹ سے مایوس ہو چکی ہے۔ کیونکہ اس بجٹ میں کچھ خاص نہیں ہے۔ Yasin Khans's Reaction On Budget

مرکزی بجٹ سے تاجر طبقہ مایوس: محمد یاسین خان
مرکزی بجٹ سے تاجر طبقہ مایوس: محمد یاسین خان

مرکزی بجٹ سے تاجر طبقہ مایوس: محمد یاسین خان

ترال:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو مرکزی بجٹ پیش کیا ہے۔ اس بجٹ کے حوالے سے جموں و کشمیر میں ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے جہاں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے اس بجٹ کو عوامی بجٹ قرار دیا ہے۔ وہیں کشمیر کی تاجر برادری کا ماننا ہے کہ بجٹ مایوس کن ہے اور اس بجٹ میں عوام کے لیے کچھ خاص نہیں رکھا گیا ہے۔
مرکزی سرکار کی جانب سے اعلان کیے گیے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچرس فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان نے بتایا کہ تاجر کیمونٹی اس بجٹ سے مایوس ہو چکی ہے۔ کیونکہ اس بجٹ میں کچھ خاص نہیں ہے۔ آج ترال میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کر تے ہوئے محمد یاسین خان نے بتایا کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھی کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Reactions on Budget 2023 'عام بجٹ غریب مخالف'
محمد یاسین خان نے بتایا کہ ابھی انہوں نے مرکزی بجٹ کے تمام خدوخال پڑے نہیں ہے۔ لیکن مرکز کے زیر اہتمام علاقے جموں وکشمیر میں تاجر برادری کے لیے ایک خصوصی پیکیج ہونا چاہیے تھا، لیکن ایساکچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تاجر طبقہ مایوس ہوچکا ہے کیونکہ گذشتہ چار برسوں کے دوران یہاں کی تاجر برادری کو حالات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن چاند تاروں کو بجٹ میں لانے کی باتیں کی جاتی تھیں وہ بجٹ میں نظر ہی نہیں آ رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 2, 2023, 12:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details