جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر تعمیر و ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ منوج سنہا نے یہ باتیں ایک نجی ٹی وی چینل زی سلام کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عوام دوست اور موثر نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے متعدد اقدامات اُٹھائے ہیں جن سے خطہ کو ترقی کے ایک ماڈل کے طور پیش کیا جائے گا۔
سنہا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بجٹ کا 37 فیصد حصہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح جموں و کشمیر کی ترقی ہے۔
بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا متعدد اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں جن سے خطہ میں بنا خلل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔