بورڈ آف اسکول نے اپنے ٹائٹل سے 'اسٹیٹ' حذف کردیا
جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے لفظ 'اسٹیٹ' کو ہٹا دیا گیا ہے۔
بورڈ آف اسکول نے اپنے ٹائٹل سے 'اسٹیٹ' حذف کردیا
خبروں کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں (محکمہ جموں و کشمیر اور لداخ ) کو ایک تجویز 15 اکتوبر 2020 کو بھیجی تھی جس کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ آف اسکول کے نام میں جزوی تبدیلی کرنی تھی۔ اس تجویز پر مہر لگاتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نام سے 'اسٹیٹ' لفظ کو حذف کردیا گیا اب اس کا پورا نام جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہوگا۔