اردو

urdu

ETV Bharat / state

عقیدت و احترام کے ساتھ وادی کشمیر میں گرو نانک جینتی منائی گئی - سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کو خراج عقیدت

دنیا بھر میں سکھ برادری اپنے مذہبی پیشوا گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کو بڑے ہی عقیدت کے ساتھ مناتی ہے، آج ملک بھر میں گرو نانک دیو کی 551 ویں جینتی منائی گئی۔

jammu and kashmir: sikh community celebrates guru nanak jayanti
jammu and kashmir: sikh community celebrates guru nanak jayanti

By

Published : Nov 30, 2020, 10:40 PM IST

اس موقعے پر صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہریوں کو ان کے 551 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔

وادی کشمیر میں بھی گرونانک جینتی کے حوالے سے بہت ساری تقریبات منعقد ہوئیں۔ ضلع پلوامہ کے شادی مرگ کے چھٹی پات شاہی گرودوارے میں گرو نانک جینتی نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گٸی۔ چھٹی پات شاہی شادی مرگ میں آج صبح سے ہی سکھ عقیدت مند حاضری دیتے رہے۔ تقریب کے دوران شبت کیرتھن اور بھجن صبح سے ہی ہوتے رہے ہیں۔

ویڈیو

اس موقع پر وادی کے امن و امان کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔ تقریب کے دوران عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سرینگر میں سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے بھی گرونانک دیو جی کی 551 ویں جینتی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا، اس دوران سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سکھوں نے صبح سے ہی گرودوارں کا رخ کیا اور عقیدت کے ساتھ گرو نانک جینتی منائی۔

اس دوران گرودواروں میں ماسک اور سینیٹایزر کا بھی خاص اہتمام رکھا گیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے سونی پال سنگھ نے کہا کہ گرو دیو جی کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ محبت اور اخوت سے پیش آؤ۔

ضلع کشتواڑ میں بھی گرو نانک کا جنم دن منایا گیا اور اس دوران کشتواڑ سکھ گرودوارہ کمیٹی کے پردھان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم آج گرو کا551 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اور ان کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹی بارہمولہ کی جانب سے اولڈ ٹاون چھٹی پات شاہی گرودوارہ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بارہمولہ ضلع و ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے کیرتن میں بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ارداس اور گرو گرنتھ صاحب کی بھجنوں سے کیا گیا۔

یہ تہوار ہر برس کارتک پورنماشی کے روز منعقد ہوتا ہے۔ ہندو اور مسلم طبقہ کے لوگوں نے سکھ فرقہ کو اس تہوار پر مبارک باد دی اور تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details