اردو

urdu

ETV Bharat / state

گزشتہ چار ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج

جموں و کشمیر انتظامیہ کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ اب خطہ میں محض 1773 کورونا کے فعال معاملے موجود ہیں۔

گزشتہ چار ماہ میں کورونا کے سب سے کم کیسز درج
گزشتہ چار ماہ میں کورونا کے سب سے کم کیسز درج

By

Published : Jul 20, 2021, 12:34 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ماہ میں سب سے کم 123 کورونا کے کیسز درج کئے گئے۔ کشمیر میں 72 جب کہ جموں میں 51 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے۔

عید کی آمد سے جہاں بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔ اس سے قبل 17 اور 18 کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد دوبارہ معاملوں میں کمی دیکھی گئی۔ جموں و کشمیر میں اب کل ملاکر 320024 کیسز ہیں تاہم خطہ میں اب صرف 1773 معاملے ہی فعال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کووڈ کی وجہ سے ایک موت ہوئی جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 4365 ہوگئی۔ ان میں کشمیر میں 2233 اور جموں میں 2132 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں 313886 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 268 افراد کو مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: مریض ہسپتال میں مقفل

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے فعال معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں فروری میں فعال معاملوں کی کل تعداد 600 سے کم ہوگئی تھی لیکن مئی - جون میں یہ تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details