جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 10 کا تعلق جموں سے ہے اور 65 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ کشمیر میں ایک شخص کی کووڈ-19 سے موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 77 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 12 کا تعلق جموں سے ہے اور 65 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام کے مطابق آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 39 پائے گئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ اور بڈگام میں بالترتیب 4 کیسز، پلوامہ میں 3، اننت ناگ میں 8، بانڈی پورہ اور شوپیاں میں دو دو کیسز جبکہ کولگام میں تین کیسز پائے گئے ہیں۔