جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 655 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 71 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 35135 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 671 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 185 اور کشمیر سے 497 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7743 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 182، بارہمولہ 33، کولگام 8، شوپیاں 23، اننت ناگ 27، کپواڑہ 46، پلوامہ 42، بڈگام 60، بانڈی پورہ 51، گاندربل 25، جموں 87، کٹھوعہ 25، راجوری 7، ادھم پور 8، رامبن 0، سامبا 11، کشتواڑ 3، ڈوڈہ میں 10 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 8735 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2727، کلگام 1885، شوپیان 1669، اننت ناگ 2220، پلوامہ 2484، کپواڑہ 1989، بڈگام 2331، بانڈی پورہ 2025 اور گاندربل میں 1304 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2648، راجوری 865، رامبن 651، کٹھوعہ 807، ادھم پور 760، سامبا 682، ڈوڈہ 394، پونچھ 388، ریاسی 362 اور کشتواڑ میں 209 کیسز ہیں۔