جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 589 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 50 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 589 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 88958 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 241 خطہ جموں سے ہیں اور 348 خطہ کشمیر سے ہیں۔
علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1397 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 770 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 349 جموں خطے سے ہیں اور 421 کشمیر وادی سے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 136، بڈگام میں 34، بارہمولہ میں 32، پلوامہ میں 30، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 39، بانڈی پورہ میں 32، گاندر بل میں 21، کولگام میں 12 اور شوپیان میں 8 کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں 118، راجوری میں 10، اُدھمپور میں 10، ڈوڈہ میں 25، کٹھوعہ میں 9، پونچھ میں 13، سانبہ میں 7، رامبن میں 11، کشتواڑ میں 25 اور ریاسی میں 13 کیس سامنے آئے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 88958 پازیٹیو کیسز میں سے 8124 کیسز فعال ہیں جبکہ 79437 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 1397 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 463 جموں اور 934 کشمیر وادی سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکری پورہ تصادم ختم، تین عسکریت پسند ہلاک
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔