جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 559 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 90 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 22955 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 426 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 96 اور کشمیر سے 463 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 160، بارہمولہ 29، کولگام 27، شوپیاں 7، اننت ناگ 7، کپواڑہ 2، پلوامہ 105، بڈگام 41، بانڈی پورہ 44، گاندربل 41، جموں 61، کٹھوعہ 8، راجوری 5، ادھم پور 12، رامبن 0، سامبا 5، کشتواڑ 2، ڈوڈہ میں 0 اور ریاسی میں 0 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5590 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1997، کلگام 1552، شوپیان 1492، اننت ناگ 1417، پلوامہ 1733، کپواڑہ 1163، بڈگام 1386، بانڈی پورہ 865 اور گاندربل میں 560 کیسز درج کئے گئے ہیں۔