جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 532 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 32 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 532 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91861 ہو گئی ہے۔
آج پائے گئے کیسز میں سے 177 خطہ جموں سے ہیں اور 355 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1438 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 639 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 263 جموں خطے سے ہیں اور 376 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 82858 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 124، بڈگام میں 26، بارہمولہ میں 80، پلوامہ میں 19، کپوارہ میں 36، اننت ناگ میں 14، بانڈی پورہ میں 19، گاندر بل میں 7، کولگام میں 5 اور شوپیان میں 25 کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں 113، راجوری میں 6، اُدھمپور میں 5، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 6، پونچھ میں 16، سانبہ میں 8، رامبن میں 5، ریاسی میں 1 اور کشتواڑ میں 12 کیس سامنے آئے۔