جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں زبردست اُچھال دیکھنے کو ملا جس دوران 5190 نئے کیسز درج کیے گئے۔
خطہ میں مجموعی طور پر 216932 کیسز موجود ہیں جن میں 49248 سرگرم ہیں۔
جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2423 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 164958 ہو گئی ہے۔
اس وبا سے اب تک 2726 افراد انتقال کر گئے ہیں جن میں 1555 کشمیر اور 1171 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت نے 10 مئی تک لاک ڈاؤن کا بھی نفاذ عمل میں لایا ہے لیکن اس کے باوجود کووڈ-19 کے کیسز میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔
قابل فہم ہے کہ جب یہاں کیسز میں کمی آرہی تھی تو اسی دوران حکومت نے ونٹر فیسٹول، ٹیولپ فیسٹول اور دیگر پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
خطہ کے ہیلتھ سیکٹر پر اس وقت زبردست دباؤ ہے اور آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔