اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے 478 نئے مثبت کیسز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 478 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

By

Published : Nov 3, 2020, 7:45 PM IST

کورونا وائرس کے 478 نئے پازیٹیو کیسز
کورونا وائرس کے 478 نئے پازیٹیو کیسز

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 478 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96,188 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 275 خطہ جموں سے ہیں اور 303 خطہ کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 111 پائے گئے ہیں ۔ بارہمولہ میں 66 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 578 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 275 خطے جموں سے ہیں جبکہ 303 خطے کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹیرٹری میں اس وقت 5,968 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1,621 جموں خطے سے ہیں اور 4347کشمیر وادی سے ہیں۔

'نئے قوانین لوگوں کے وجود کے خلاف ہیں'

حکام نے بتایا کہ 12 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 4 جموں سے ہیں اور 8 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 12 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1,502 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 96,188 پازیٹیو کیسز میں سے 5,968 کیسز فعال ہیں جبکہ 86,346 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,502 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19,703 ہے ان میں سے 1,357 فعال ہیں جبکہ 18,306 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 366 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,890 ہے جن میں 683 فعال ہیں اور 15,639 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 260 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details