جموں و کشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 473 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 52 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 23927 ہوگئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 449 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 128 اور کشمیر سے 345 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 123، بارہمولہ 32، کولگام 16، شوپیاں 8، اننت ناگ 13، کپواڑہ 28، پلوامہ 26، بڈگام 24، بانڈی پورہ 48، گاندربل 27، جموں 61، کٹھوعہ 9، راجوری 3، ادھم پور 23، رامبن 1، سامبا 11، کشتواڑ 0، ڈوڈہ میں 3 اور ریاسی میں 16 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5822 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 2073، کولگام 1593، شوپیان 1508، اننت ناگ 1498، پلوامہ 1769، کپواڑہ 1209، بڈگام 1462، بانڈی پورہ 962 اور گاندربل میں 630 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1473، راجوری 754، رامبن 576، کٹھوعہ 474، ادھم پور 618، سامبا 478، ڈوڈہ 302، پونچھ 253، ریاسی 214 اور کشتواڑ میں 159 کیسز ہیں۔