تازہ 461 معاملات میں 100 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 361 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ 4 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے، جن میں 1 جموں سے ہے اور 3 کشمیر وادی سے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 157 کیسز پائے گئے ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 76 کیسز، بڈگام میں 26، پلوامہ میں 10، کپواڑہ میں 10، اننت ناگ میں 19، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 6، شوپیاں میں 3 اور کولگام میں 47 معاملات سامنے آئے ہیں۔
جموں خطےکے ضلع جموں میں 61 کیسز، ادھمپور میں 4، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں ایک، سانبہ میں 6، پونچھ میں 3 اور کھٹوعہ میں 21 کیسز پائے گئے ہیں۔