جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز 55 نئی کووڈ اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4،356 لوگ اس وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے تازہ ترین کیسوں میں سے 2،585 کیس کشمیر ڈویژن سے اور 1،771 جموں میں رپورٹ ہوئے۔
55 تازہ ہلاکتوں میں سے 35 جموں میں ہوئی جبکہ 20 کشمیر میں درج کی گئی۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر یہ تعداد 2،967 ہوگئی ہے۔