جموں و کشمیر میں اتوار کو 59 نئی کووڈ اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4141 لوگ اس وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے تازہ ترین کیسوں میں 2451 کیس کشمیر ڈویژن سے اور 1690 جموں میں رپورٹ ہوئے۔
مجموعی طور پر اموات کی تعداد کشمیر میں 1710 اور جموں میں 1439 پر مشتمل ہے۔
جموں و کشمیر میں کل 51623 سرگرم کیسز ہیں- کشمیر میں 31189 اور جموں میں 20434 کیسز موجود ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3934 کووڈ 19 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 189836 ہو گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں کشمیر کے مقابلے جموں میں کووڈ ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس سے عوام اور انتظامیہ میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ فروری ماہ کے اوائل میں جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 600 سے بھی کم ہو گئی تھی لیکن اب ان کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس وقت تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 244608 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم ان میں سے 189836 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔