کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی خطرناک دکھائی دے رہی ہے۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی آئے دن کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹی میں مزید 3474 افراد میں کورونا پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 26 اموات ہوئی ہیں جن میں 09 کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں جبکہ 17 جموں خطے سے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان چوبیس گھنٹوں کے دوران 1617 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں اب کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 172551 ہوگئی ہے۔ اب تک اس وائرس سے 2253 اموات جبکہ 144155 صحتیاب ہوئے ہیں۔ آج جو نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ وادی کشمیر سے ہیں جہاں 2450 افراد میں اس وباعی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں جموں خطے میں 1024 لوگوں میں وائرس پایا گیا۔