مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1592 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 112 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1592 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 49،134 پہنچ گئی ہے۔آج پائے گئے کیسز میں سے 770 خطہ جموں سے ہیں اور 822 خطہ کشمیر سے ہیں۔
یہ لگاتار آٹھواں دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1617 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا کپوارہ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 218 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 75، پلوامہ میں 68، بڈگام میں 190، اننت ناگ میں 49، بانڈی پورہ میں 56، کپواڑہ میں 85، کولگام میں 15، شوپیاں میں 2، گاندربل میں 64، جموں میں 421، راجوری میں 48، کھٹوعہ میں 47، ادھمپور میں 28، سانبہ میں 35، رامبن میں 8، ڈوڈہ میں 31، پونچھ میں 78، ریاسی میں 28 اور کشتواڑ میں 46 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ 344 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 71 جموں خطے سے ہیں اور 273 کشمیر وادی سے ہیں۔