اردو

urdu

By

Published : Apr 19, 2021, 8:37 PM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1516 نئے کیسز

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1516 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1516 نئے کیسز
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1516 نئے کیسز

حکام نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا 813 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 06 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تازہ 1516 کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ اڑتالیس ہزار دو سو آٹھ ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 1516 نئے کیسز

اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے دو ہزار ترسٹھ اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو اکاسی افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں سات سو اڑتالیس افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے. دارالحکومت سرینگر میں 383 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بارہمولہ 110، بڈگام 46، پلوامہ 29، کپواڑہ 36، اننت ناگ 48، بانڈی پورہ 14، گاندربل 31، کولگام 47 جبکہ شوپیاں میں 04 افراد میں متاثر ہوئے ہیں۔

جموں خطے میں آج پہلی مرتبہ وادی سے زائد افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ ضلع جموں میں 451، ادھمپور 81، راجوری 34، ڈوڈہ 08،،کٹھوعہ 38، سانبہ 33، کشتواڑ 04 ، پونچھ 04، رامبن 13 اور ریاسی سے 102 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے بارہ ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اب یہاں 12164 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details