جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 1329 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 69 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 56654 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 914 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 741 اور کشمیر سے 588 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 18678 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 148، بارہمولہ 20، کولگام 15، شوپیاں 11، اننت ناگ 57، کپواڑہ 43، پلوامہ 70، بڈگام 127، بانڈی پورہ 38، گاندربل 59، جموں 254، کٹھوعہ 62، راجوری 105، ادھم پور 51، رامبن 31، سامبا 31، کشتواڑ 45، ڈوڈہ میں 114 اور ریاسی میں 15 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 11942 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3517، کولگام 2108، شوپیان 1892، اننت ناگ 2976، پلوامہ 3274، کپواڑہ 2906، بڈگام 3947، بانڈی پورہ 2921 اور گاندربل میں 2205 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 8998، راجوری 1626، رامبن 865، کٹھوعہ 1422، ادھم پور 1559، سامبا 1135، ڈوڈہ 1053، پونچھ 995، ریاسی 632 اور کشتواڑ میں 681 کیسز ہیں۔