اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1141 نئے معاملے درج

آج مثبت پائے گئے معاملوں میں 47 مسافر بھی شامل ہے۔ 689 کیسز جموں اور 452 کشمیر میں پائے گئے۔ تین ستمبر سے جموں و کشمیر میں لگاتار ایک ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1141 نئے معاملے درج
جموں و کشمیر میں کورونا کے 1141 نئے معاملے درج

By

Published : Sep 27, 2020, 7:45 PM IST

جموں و کشمیر میں اتوار کے روز 1141 نئے کورونا مثبت کیسز پائے گئے جس کے ساتھ ہی خطہ میں متاثرین کی کل تعداد 72190 تک پہنچ گئی۔

جموں و کشمیر میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 1132 ہے۔ خطہ میں سرگرم کیسز کی کل تعداد 18199 ہے۔

آج مثبت پائے گئے معاملوں میں 47 مسافر بھی شامل ہے۔ 689 کیسز جموں اور 452 کشمیر میں پائے گئے۔ تین ستمبر سے جموں و کشمیر میں لگاتار ایک ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

سرینگر میں آج 181 معاملے پائے گئے جبکہ بارہمولہ میں 34، پلوامہ 35، اننت ناگ 30، بانڈی پورہ 33، کپواڑہ 45، گاندربل 12، کولگام 8، شوپیان 13، جموں 324، راجوری 49، ادھم پور 36، کٹھوعہ 51، ڈوڈہ 41، سامبا 38، پونچھ 46، رامبن 21، ریاسی 39 اور کشتواڑ میں 44 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1365 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ ان میں 797 کا تعلق جموں اور 568 کا تعلق کشمیر سے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details