اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز درج

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 487 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز درج
جموں و کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز درج

By

Published : Apr 15, 2021, 10:35 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1141 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران 487 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 04 افراد کی موت ہوئی ہے۔

تازہ 1141 پازٹیو کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو ستہتر ہو گئی ہے۔ اب تک یو ٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے دو ہزار چھیالیس اموات ہوئی ہیں، جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار سات سو اکانوے افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جو نئے معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سب سے زیادہ وادی کشمیر سے ہیں۔ وادی کشمیر میں آج سات سو سات افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ ضلع سرینگر میں 418 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع بارہمولہ میں 136، بڈگام میں 25، پلوامہ میں 21، کپواڑہ میں 23، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 7، گاندربل میں 13، کولگام میں 28 جبکہ شوپیاں میں 06 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔

ادھر جموں خطے کے ضلع جموں میں 215، ادھمپور میں 47، راجوری میں 13، ڈوڈہ میں 04، کٹھوعہ میں 29، سانبہ میں 13، کشتواڑ میں 08 ، پونچھ میں 09، رامبن میں 03 اور ریاسی میں 93 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے کی تعداد دس ہزار سے تجاوز ہو گئی ہیں۔ اب یہاں 10040 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details