اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid 19 in J&K : جموں و کشمیر میں کورونا کے 11 نئے کیسز درج

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔Covid Vaccination

11 new COVID-19 cases reported in Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں کورونا کے 11 نئے کیسز درج

By

Published : Jun 11, 2022, 8:02 AM IST

جموں و کشمیر میں جمعہ کے روز 11 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کی تعداد 4,54,325 ہوگئی. سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ڈویژن سے دس کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ ایک کیس وادی کشمیر سے درج کیا گیا ہے۔Covid 19 in J&K

انہوں نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس بیماری کے 71 فعال کیسز ہیں، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,49,502 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میںکووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 4,752 ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئی تازہ موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ میوکورمائکوسس (سیاہ فنگس) کے 51 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔COVID-19 cases reported in Jammu and Kashmir

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7584 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 267 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ معاملوں کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3791 لوگ کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : India Covid-19 update : ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4041 نئے معاملے

ABOUT THE AUTHOR

...view details