جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 107 کیسز سامنے آئے ہے۔ اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 107 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 123764 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں سے 42 خطہ جموں سے ہیں اور 75 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1924 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 104 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 39 جموں خطے سے ہیں اور 65 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 120729 ہو گئی ہے۔