جموں و کشمیر میں آج تقریبا 80 روز بعد کووڈ فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 نئے کووڈ فعال کیسز درج کئے گئے جس کے بعد یہاں کیسز کی مجموعی تعداد 312156 ہو گئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں اب صرف 7759 فعال کیسز ہیں۔
خطہ میں اب تک 300135 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ آج بھی 1224 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
کشمیر میں کووڈ کی وجہ سے 2188 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جموں میں 2074 انتقال کر گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4262 افراد کووڈ سے فوت ہو چکے ہیں۔
جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز سرینگر میں درج کئے گئے۔ یہاں 69227 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں 1290 فعال ہیں۔