جموں و کشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے ریکارڈ 1698 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 135 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 52410 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 864 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 838 اور کشمیر سے 860 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 16261 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 255، بارہمولہ 82، کولگام 10، شوپیاں 60، اننت ناگ 45، کپواڑہ 108، پلوامہ 50، بڈگام 123، بانڈی پورہ 82، گاندربل 45، جموں 250، کٹھوعہ 42، راجوری 83، ادھم پور 103، رامبن 31، سامبا 58، کشتواڑ 78، ڈوڈہ میں 67 اور ریاسی میں 33 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 11498 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3399، کولگام 2069، شوپیان 1865، اننت ناگ 2848، پلوامہ 3119، کپواڑہ 2784، بڈگام 3580، بانڈی پورہ 2710 اور گاندربل میں 2025 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 7947، راجوری 1364، رامبن 794، کٹھوعہ 1285، ادھم پور 1398، سامبا 1037، ڈوڈہ 732، پونچھ 821، ریاسی 570 اور کشتواڑ میں 565 کیسز ہیں۔