جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 74 پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 093 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ نئے پائے گئے کیسز میں سے 20 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 54 کشمیر سے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا میں مبتلا کسی شخص کی موت نہیں ہے۔
سرینگر میں آج سب سے زیادہ 19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں 14 کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ادھمپور میں 11 پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے آٹھ ایسے اضلاع ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ وہیں نو اضلاع ایسے ہیں جہاں 10 سے کم کیسز پائے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر تاحال 771 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار 367 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1955 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔