ہفتے کی صبح سے 'ویکینڈ لاک ڈاؤن' Weekend Lockdown کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
ریاستی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پورے جموں و کشمیر میں ویکینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ جبکہ سنیچر کی طرح اتوار کے روز بھی تمام کاروباری ادارے بند رہے اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بیماری سے بچانے کے لئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir
گاندربل میں لاک ڈاؤن Weekend Lockdown in Ganderbal
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ اس سلسلے میں گاندربل پولیس اور میونسپل کمیٹی گاندربل کے افسران اور عملے نے بھی حکومت کی جانب سے حکم نامہ جاری ہوتے ہی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ترال میں عام زندگی متاثر
سب ضلع ترال میں بھی ویکینڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے عمل میں لایا گیا۔ شہروں کو جانے والی تمام سڑکوں پر ناکے لگائے گئے تھے اور بلا ضرورت کسی کو بھی جانےکی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ سب ضلع میں اہم تجارتی مراکز بند رہے، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بند رہا، تاہم محکمہ صحت اور دیگر ایمرجنسی خدمات جاری رہی۔
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ واضح رہے کہ ترال میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور فی الوقت علاقے میں 60 کورونا کیسز موجود ہیں۔ Corona Cases in Tral
اننت ناگ میں ویکینڈ لاک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاریWeekend Lockdown in Anantnag
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ کورونا کی تیسری لہر اور اومیکران کے مزید پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع جن میں کولگام، شوپیان، پلوامہ اور اننت ناگ شامل ہیں ان میں ویکینڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
انتظامیہ کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے وہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا انتباہ بھی دیا جا رہا ہے۔
ادھمپور میں لاک ڈاؤنLockdown in Udhampur
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ ادھمپور میں ویکینڈ لاک ڈاؤن کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سختی برتی جا رہی ہے۔ شہر کے مرکزی چوک چوراہوں کو مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگا دی گئی ہے۔
سرینگر میں لاک ڈاؤنLockdown in Srinagar
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ وادی کشمیر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب ہفتہ وار لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج دوسرے روز بھی سرینگر سمیت تمام اضلاع میں عام زندگی متاثر رہی۔ سرینگر کے علاوہ دیگر قصبہ جات میں بازار بند رہے، جبکہ آمد و رفت بھی معطل رہا۔ جس سے سڑکیں اور بازار ویران نظر آئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے وادی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوچکی ہے، جس سے کسیز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ہی جموں و کشمیر میں 3 ہزار 200 مثبت کیسز پائے گئے۔
وہیں محکمہ سیاحت نے صوبائی کمیشنر پی کے پولے سے گزارش کی ہے کہ بیرونی سیاحوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر غلام نبی کے مطابق سیاح ہفتہ وار لاک ڈاؤن سے قبل ہی وادی آئے تھے، لہذا ان کو سیر و تفریح کی اجازت دی جائے۔
بانڈی پورہ میں لاک ڈاؤنLockdown in Bandipora
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی جانب سے ضلع میں آج دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں سمبل سوناواری اور دیگر تحصیل ہیڈکوٹرس کے علاوہ دیگر کئی اہم مقامات پر پولیس کی جانب سے ناکہ لگایا گیا تھا۔
ضلع بانڈی پورہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس متاثرہ کیسز کی تعداد ساڈھے دس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے تاہم وائرس سے متاثرہ ہوکر صحتیاب ہونے والی تعداد بھی 10 ہزار کے قریب ہے اور اس وقت پورے ضلع میں 336کورونا مریض موجود ہیں -
ضلع میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے نفاذ کو سختی سے عملانے کے لئے اقدامات کیے جاریے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔
پلوامہ میں دوسرے روز بھی لاک ڈاؤنLockdown in Pulwama
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ ضلع پلوامہ میں بھی آج دوسرے روز کورونا لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لیا گیا۔ جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ضلع پلوامہ کے قصبہ میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت بھی متاثر رہی۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے بلدیاتی محمکہ کے ساتھ ساتھ محمکہ مال کے ملازمین کی تعیناتی بھی قصبے میں عمل میں لائی گئی تھی تاکہ کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
وہیں بلدیاتی محمکہ کے ملازمین قصبہ میں اعلانات بھی کرتے دیکھے گئے، وہ لوگوں سے اپیل کررہے تھے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اس سلسلے میں غلام محی الدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پورے جموں و کشمیر میں ویکینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا ہے
انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اس بیماری سے خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔ وہیں اس سلسلے میں محمکہ مال کے نائب تحصیلدار توصیف احمد نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ہم کورونا وائرس جیسے وبائی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈلائنز پر عمل کرنے سے ہی ہم اس تیسری لہر کو ہرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ہم نے کئی لوگوں کو کھویا، لہذا اس وبائی امراض سے بچنے کے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہی ہوگا۔
پونچھ میں لاک ڈاؤنLockdown in Poonch
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ پونچھ کی تحصیل منڈی میں ویکینڈ لاک ڈاؤن کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سختی برتی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ہفتہ کے آخری دو دن لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا تعاون کریں۔
لاک ڈاؤن کے دوران اننت ناگ پولیس کر رہی لوگوں کی مدد
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ اننت ناگ پولیس نے آج ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر اگر چہ قصبہ کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا تاہم اس دوران معمول کی گشت پر ایس ایچ او اننت ناگ انسپکٹر میر مسرت نے ایک معمر خاتون کی مدد کی۔ دراصل وہ خاتون علاج معالجہ کے لیے ایک نجی کلینک پر ڈاکٹر کے پاس گئیں تھیں۔
بتایا جا رہا ہے بیمار خاتون 65 سالہ شمیمہ بیگم ساکنہ لارکی پورہ اننت ناگ شوگر و دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔
وہیں عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کوشش کی کافی تعریف کی ہے اور ایس ایچ او اننت ناگ انسپکٹر میر مسرت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کام کرنے سے پولیس کی عزت عوامی حلقوں میں بڑھ جاتی ہے۔
رامبن میں لاک ڈاؤن سے سیاح پریشان Lockdown in Rambin
Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir: کورونا وبا کے سبب پورے جموں و کشمیر میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ ضلع رامبن میں گزشتہ دن سے ہی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ضلع کے تمام بازاروں کو پولیس نے بند کروایا، جس میں بانہال، رامسو،کھڑی اکھڑال، رامبن گول سنگلدان، راجگڑھ بٹوت کے تمام بازار شامل ہیں۔ وہیں جموں کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔
لوگوں کے مطابق بازاروں کو بند کرنا اور سیاحتی مقامات پر ڈھیل دینا انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ کیوں کہ سیاحتی مقامات پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات زیادہ ہیں۔ Weekend Lockdown in Jammu and Kashmir