بارہمولہ (جموں کشمیر):عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا کہ سوپور کے ڈورو علاقے میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار کا سراغ لگایا گیا ہے اور لاپتہ پولیس اہلکارکو اس کے آبائی علاقہ واپس پہنچایا گیا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق طاہر احمد ڈار نام کا پولیس اہلکار دو روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے کوششیں کی گئیں۔
عہدیداروں کے مطابق لاپتہ ہوئے پولیس اہلکار کو گزشتہ شام سرینگر سے ٹریس کیا گیا تھا جس کے بعد اسے آبائی علاقہ واپس لایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد پولیس اہلکار کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایس پی او طاہر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکنہ ڈورو، سوپور دو روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے اور جب ایس پی او کے بارے میں اہل خانہ کو کوئی اتہ پتہ نہ چلا، اس کے بعد انہوں نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔