سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں کشمیر پولیس نے محکمہ کے افسران اور دیگر اہلکاروں کو ٹیکس چوری پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ تک تمام افسران و اہلکار انکم ٹکس ریٹرن اپڈیٹ کریں، بصورت دیگر انکے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ کی جانب سے بھی قانونی کاروائی انجام دی جائے گی۔ پولیس کے ایک داخلی حکمنامہ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل کو ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن کے تخمینے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سے پولیس افسران اور اہلکاروں نے فرضی ٹیکس ریٹرن، ریفنڈ اور ڈیڈکشنز کے انسداد پیش کئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے پاس ان سب افسران اور اہلکاروں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے فرضی انکم ٹیکس ریٹرن، ریفنڈ اور ڈیڈکشنز پیش کئے ہیں جو ایک سنجیدہ معاملے ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ فہرست میں شامل افسران اور اہلکاروں سے یہ ٹیکس سود سمیت وصول کیا جائے گا اور انکے خلاف انکم ٹکس ایکٹ کی دفعہ 276 سی کے تحت کارروائی ہوگی۔