گزشتہ دنوں سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے اور قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوا ہے اور اب لوگ کورونا ویکسین لگوانے میں بیدار نظرآرہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23 اپرل تک جموں و کشمیر میں 19 لاکھ سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لگوایا تھا جس میں بیشتر صحت اور پولیس محکمے کے ملازمین شامل تھے لیکن گزشتہ پانچ روز میں یہ تعداد بڑھ کر 21 لاکھ سے زائد پہنچ گئی ہے۔